Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کالیشورم پمپ ہاؤز میں حادثہ 7 ہلاک، ہریش راؤ کا اظہار تعزیت

کالیشورم پمپ ہاؤز میں حادثہ 7 ہلاک، ہریش راؤ کا اظہار تعزیت

حیدرآباد۔/20 ستمبر، ( سیاست نیوز) کالیشورم پراجکٹ کے 10ویں پیاکیج پمپ ہاؤز ڈرافٹ ٹیوب کے اوپری کپ کی انہدامی کے حادثہ میں 7افرادہلاک ہوگئے ۔ ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے حادثہ پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کرانے کا حکم دیا۔ کنٹراکٹ ایجنسی نے مہلوکین میں فی کس 5 لاکھ روپئے مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔ ضلع سرسلہ منڈل ایلنتہ کنٹہ کے موضع تپاپور کے قریب تعمیر کئے جانے والے کالیشورم پراجکٹ کے 10ویں پیاکیج میں پیش آئے حادثہ پر ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے ارکان خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ پراجکٹ کے اگزیکیٹو انجینئر آنند نے بتایا کہ 7 مہلوکین میں 6 کا تعلق جھار کھنڈ اور اڈیشہ سے ہے اور ایک کا تعلق ضلع جئے شنکر بھوپال پلی کے ملگو سے ہے۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ نے اس واقعہ کی ضلع راجنا سرسلہ کے کلکٹر اور ایس پی کے علاوہ محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ عہدیداروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے واقعہ کا جائزہ لیا۔ ڈرافٹ ٹیوب کے اوپری کپ کے ایر پاکٹس دھماکے سے 4 تا5 ٹن وزنی گرینائیٹ پھٹ پڑا۔ اسی وقت مزدور لنچ کیلئے جارہے تھے چند مزدوروں کے پھنس جانے سے ان کی ہلاکتیں واقع ہوئیں۔

TOPPOPULARRECENT