Tuesday , December 18 2018

کالینگا جنگ کے مقام سے بی جے پی کی رکنیت سازی مہم

بھنیشور ۔ 7 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج یہاں لارڈ جگناتھ کا آشیرواد حاصل کرنے کے بعد تاریخی دھولی گرام پنچایت کے حدود میں واقع ایک گاؤں میں اپنی پارٹی رکنیت کی تجدید کی ۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں کے ایک گروپ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے دھولی گرام پنچایت کے گوپی ناتھ پورہ گاؤں میں اپنی پار ٹی کی رکنیت کی تجدید پر

بھنیشور ۔ 7 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج یہاں لارڈ جگناتھ کا آشیرواد حاصل کرنے کے بعد تاریخی دھولی گرام پنچایت کے حدود میں واقع ایک گاؤں میں اپنی پارٹی رکنیت کی تجدید کی ۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں کے ایک گروپ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے دھولی گرام پنچایت کے گوپی ناتھ پورہ گاؤں میں اپنی پار ٹی کی رکنیت کی تجدید پر مسرت کا اظہار کیا جہاں پر تاریخی کلینگا جنگ لڑی گئی تھی۔ امیت شاہ نے قواعد کے مطابق پارٹی کے 100 نئے ارکان بنائے جبکہ ہر 5 سال میں ایک مرتبہ ارکان کو اپنی رکنیت کی تجدید کروانی پڑتی ہے ۔ انہوںنے دھولی کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہاں سے ساری دنیا کو امن کا پیغام بھیجا گیا تھا جبکہ کالینگا کے باشندوں نے اشوک اعظم کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کردی تھیں۔ کالینگا جنگ کے دوران لاکھوں افراد کی ہلاکتوں اور خونریزی دیکھنے کے بعد اشوک اعظم نے امن و اخوت کا راستہ اختیار کیا تھا اور اپنے آپ کو چنڈ اشوک (جنگ باز) دھرما شوک (امن کا پیامبر) میں تبدیل کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT