Tuesday , December 18 2018

کالے دھن پر بیرونی معلومات کو رازداری میں رکھنے کی ہدایت

نئی دہلی ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) راست محاصل کے مرکزی بورڈ (سی بی ڈی پی) نے محکمہ انکم ٹیکس کیلئے تازہ ترین ہدایات جاری کئے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بیرونی ملکوں میں کالادھن رکھنے والے افراد سے متعلق معلومات کو انتہائی رازداری میں رکھا جائے کیونکہ اس ضمن میں کسی لاپرواہی یا لغزش کی صورت میں تفصیلات کی فراہمی کے ذریعہ مستقبل میں ہندوستان کی مدد کرنے والے ملکوں کو تفصیلات فراہم نہ کرنے کا ایک بہانہ مل جائے گا۔ سی بی ڈی پی نے بیرونی ملکوں میں پوشیدہ کالے دھن کے بارے میں اپنے عہدیداروں کیلئے تازہ ترین ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’کئی ممالک میں حکومتوں نے اپنے شہریوں کو یہ تیقن دیا ہے کہ ان کی رازداری کا تحفظ کرنے سے متعلق ذمہ داریوں کی تکمیل نہ کرنے کی صورت میں ان ممالک کو ٹیکس سمجھوتہ کے تحت معلومات فراہم نہیں کئے گئے ہیں‘‘۔ بورڈ نے مزید کہاکہ کئی ملکوں اور حکومتوں نے سمندر پار مالیاتی مراکز کو تسلیم کیا ہے جنہوں نے ٹیکس سمجھوتوں کے تحت معلومات کی فراہمی سے اتفاق کیا ہے اور پھر اس صورت میںہی معلومات فراہم کی جاتی ہیں کہ انہیں مکمل طور پر رازداری میں رکھا جائے اور اس میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی ایک بہانہ ثابت ہوسکتی ہے۔ حالیہ عرصہ میں ایسے 7 افراد کے نام منظرعام پر آئے تھے جن کے سوئٹزرلینڈ کی بینکوں میں خفیہ کھاتے موجود ہیں۔ اس دوران ہندوستان اور دیگر پانچ ممالک آسٹریلیا ، کینیڈا ،کوسٹاریکا، انڈونیشیا اور نیوزی لینڈ نے مالیاتی اطلاعات ایک ہمہ فریقی سمجھوتہ پر دستخط کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT