Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / کالے دھن پر مزید معلومات حاصل کرنے ہندوستان کو دعوت

کالے دھن پر مزید معلومات حاصل کرنے ہندوستان کو دعوت

نئی دہلی۔ 20؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان نے جیسا کہ سوئس بینکوں میں رکھے گئے مبینہ کالے دھن کی تفصیلات بتانے کے لئے سوئزرلینڈ پر دباؤ ڈالنے میں اضافہ کیا ہے، سوئس حکام نے ہندوستانی عہدیداروں کو اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کے لئے مدعو کیا ہے۔ سوئس بینکوں میں موجود ہندوستانیوں کے کالے دھن کا پتہ چلانے کے لئے حکومت ہند نے سوئزرلینڈ پ

نئی دہلی۔ 20؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان نے جیسا کہ سوئس بینکوں میں رکھے گئے مبینہ کالے دھن کی تفصیلات بتانے کے لئے سوئزرلینڈ پر دباؤ ڈالنے میں اضافہ کیا ہے، سوئس حکام نے ہندوستانی عہدیداروں کو اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کے لئے مدعو کیا ہے۔ سوئس بینکوں میں موجود ہندوستانیوں کے کالے دھن کا پتہ چلانے کے لئے حکومت ہند نے سوئزرلینڈ پر زور دیا تھا، جس پر سوئزرلینڈ نے ہندوستان کو چند مثبت اشارے دیئے ہیں۔ سوئس فینانس وزارت میں ترجمان نے کہا کہ سوئس بینکوں کے تعلق سے چند مثبت باتیں بتائی گئی ہیں۔

انھوں نے اس پر مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی، تاہم ذرائع نے کہا کہ سوئزرلینڈ کا ردعمل ہندوستان کے اس موقف کا جواب نہیں ہے، جس میں ہندوستانی ناموں کو ظاہر کیا گیا تھا۔ نام نہاد مسروقہ فہرست میں جن افراد کے نام تھے، ان کے سوئس بینک اکاؤنٹس پائے جاتے ہیں۔ سوئزرلینڈ نے ان کے ناموں اور تفصیلات بتانے سے انکار کیا ہے جن کے بارے میں ہندوستانی حکام نے دیگر ممالک جیسے فرانس اور جرمنی سے حاصل کئے تھے۔ سوئس اتھاریٹی کا کہنا ہے کہ اس فہرست میں جن افراد کے نام بتائے گئے ہیں، وہ دراصل بینکوں سے تعلق رکھنے والے بعض سابق ملازمین کی جانب سے سرقہ کردہ ہیں اور ان کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کرنا مناسب نہیں، کیونکہ یہ غیر قانونی طریقہ سے حاصل کردہ معلومات ہیں۔

ان کی بنیاد پر بات چیت نہیں ہوسکتی۔ حکومت ہند کو مکتوب لکھ کر حکومت سوئزرلینڈ نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے نظم و نسق سے وابستہ عہدیداروں کے وفد کا خیرمقدم کرے گا تاکہ ٹیکس معاملوں میں مزید تعاون کے لئے تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ ہندوستان میں فروری 2014ء کو بات چیت کے بعد اس میں مزید پیشرفت نہیں ہوئی تھی۔ سوئزرلینڈ کی جانب سے اس خصوص میں ہندوستان کو ملنے والے بعض مثبت جوابات سے متعلق پوچھے جانے پر ترجمان نے کہا کہ اس کیس سے مربوط معلومات کا تبادلہ عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس سے ہٹ کر ہم آپ کو مزید کوئی تفصیلات نہیں دے سکتے۔

TOPPOPULARRECENT