Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / کالے دھن کو سفید بنانے میں مدد ملی : لالو

کالے دھن کو سفید بنانے میں مدد ملی : لالو

پٹنہ ۔ 8 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے نوٹ بندی کے ایک سال پر بی جے پی کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے صرف ایک ہی مقصد پورا ہوا اور وہ یہ کہ کالے دھن کو آسانی کے ساتھ سفید دھن میں تبدیل کیا جاسکا ۔ آر جے ڈی نے آج سارے بہار میں نوٹ بندی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کااہتمام کیا تھا ۔ لالو پرساد نے کہا کہ نوٹ بندی کے نتیجہ میں کالے دھن کو آسانی کے ساتھ سفید دھن میں تبدیل کیا جاسکا ۔ غریب عوام کو یہ کہتے ہوئے بیوقوف بنایا گیا کہ یہ اقدام اُن کے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا جارہا ہے ۔ انھوں نے آج کے دن بی جے پی کی جانب سے منائے جارہے مخالف یوم کالا دھن کا بھی مضحکہ اُڑایا ۔ انھوں نے کہاکہ ایک سال پہلے مودی نے یہ کہا تھا کہ اس اقدام سے کالا دھن ختم ہوجائے گا ، لیکن اب تک حکومت یہ نہیں بتاسکی کہ کتنا کالا دھن ختم ہوا ہے ۔ بی جے پی کے کارکن عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو ناقابل بیان مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ کئی لوگ اپنی زندگی سے محروم ہوگئے ۔ لیکن بی جے پی کو اس کا کوئی احساس نہیں ۔ بہار میں آر جے ڈی کے ساتھ کانگریس نے بھی جو اُس کی حلیف ہے احتجاجی مظاہرے منعقد کئے ۔ پٹنہ میں ایک احتجاجی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر ریاستی کانگریس اشوک چودھری نے بی جے پی پر شدید تنقید کی۔ پارٹی نے پٹنہ میں اُن لوگوں کی یاد میں جنھیں نوٹ بندی مصائب کی وجہ سے اپنی زندگی سے محروم ہونا پڑا خراج پیش کرنے کیلئے موم بتی جلوس کا اہتمام کیا ۔

TOPPOPULARRECENT