Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کالے دھن کی دوبارہ ذخیرہ اندوزی پر کڑی نظر کی ضرورت

کالے دھن کی دوبارہ ذخیرہ اندوزی پر کڑی نظر کی ضرورت

وزیراعظم ہند کا مناسب فیصلہ ، صدر لوک ستہ پارٹی ڈاکٹر جئے پرکاش
حیدرآباد ۔ /23 نومبر (سیاست نیوز) بانی صدر لوک ستہ پارٹی ڈاکٹر جئے پرکاش نارائینا نے کہا کہ ملک میں کالے دھن کا انسداد کرنے وزیراعظم مسٹر نریندر مودی نے مناسب فیصلہ کیا ہے اور اس بات کا مطالبہ کیا کہ سرکاری محکمہ جات میں جاری کرپشن کا مکمل تدارک کرنے ایک جامع قانون سازی کی جانی چاہئیے ۔ آج یہاں بھارتیہ ودیا بھون میں کرپشن کا تدارک کے موضوع پر جاگرتی ڈگری کالج و بی بی کالج و دیگر کے اشتراک سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نارائینا نے کہا کہ وزیراعظم کا کرنسی نوٹوں کی منسوخی سے متعلق کیا گیا فیصلہ ٹیکس ادا نہ کرنے والے اور کرپشن میں ملوث پائے جانے والوں کے منہ پر طمانچہ کے مترادف ہے ۔ تاہم انہوں نے حکومت بالخصوص مودی کو مشورہ دیا کہ وہ کالے دھن کا دوبارہ ذخیرہ کررکھنے والوں کے تعلق سے انتہائی چوکس رہیں ۔ ڈاکٹر جے پرکاش نے وضاحت کی کہ دولت رکھنے والے ہر کوئی کرپٹ افراد ہرگز نہیں ہوتے ۔ اپنے مصارف کیلئے رقومات کی تبدیلی کرنے کی کوشش  کرنے والے عام آدمی کیلئے کوئی تکلیف نہ ہونے جیسا رویہ اختیار کرنے کی مکمل ذمہ داری مرکزی حکومت پر عائد ہوگی ۔ پارٹی صدر لوک ستہ پارٹی ڈاکٹر جئے پرکاش نارائینا نے مزید کہا کہ سرکاری دفاتر میں ملازمین و عہدیداراوں کو کرپشن فراہم کرنے والے افراد کے خلاف 7 سال کی قید کی سزاء دلوانے والی حکومت کرپشن لینے والے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف کوئی شکایت درج کرنے کے اقدامات نہ کرنے والے عہدیداروں کے خلاف اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور بڑے پیمانے پر کرپشن کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے عہدیدار یا ملازمین کی جائیدادیں ضبط کرلینے کا مطالبہ کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT