Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / کالے دھن کی فہرست میں یو پی اے کے ایک وزیر کا نام شامل

کالے دھن کی فہرست میں یو پی اے کے ایک وزیر کا نام شامل

نئی دہلی ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرفینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ کالے دھن کی فہرست میں سابق حکومت یو پی اے کے ایک وزیرنام بھی شامل ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ منموہن سنگھ کی کابینہ کا ایک وزیر بیرونی بینکوں میں اپنا کالا دھن رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس رازداری کو برقرار رکھنے سے متعلق معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں کررہے ہیں۔ اس سوا

نئی دہلی ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرفینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ کالے دھن کی فہرست میں سابق حکومت یو پی اے کے ایک وزیرنام بھی شامل ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ منموہن سنگھ کی کابینہ کا ایک وزیر بیرونی بینکوں میں اپنا کالا دھن رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس رازداری کو برقرار رکھنے سے متعلق معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں کررہے ہیں۔ اس سوال پر کہ آیا منموہن سنگھ کی زیرقیادت حکومت کے وزاء میں سے کتنے وزراء بیرونی ملکوں میں کالادھن رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اس تعلق سے تفصیلات دینا نہیں چاہتا کیونکہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان ہوئے معاہدہ کی خلاف ورزی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT