Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / ’کالے دھن کے حامی ہی نوٹ بندی کے مخالف‘

’کالے دھن کے حامی ہی نوٹ بندی کے مخالف‘

اپوزیشن جماعتوں کی ہنگامہ آرائی کی مذمت : امیت شاہ
شاہجہاں پور ۔ /17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے نوٹوں کی منسوخی کی مخالفت کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کی آج مذمت کی اور ان پر پارلیمانی سرمائی اجلاس کی کارروائی کو اس لئے درہم برہم کرنے کا الزام عائد کیا کہ سیاسی جماعتوں کو فنڈز کی فراہمی کے مسئلہ پر بحث کو روکنے کے مقصد سے خلل اندازی کی گئی تھی ۔ امیت شاہ نے کہا کہ ’’وزیراعظم نریندر مودی نے سرمائی اجلاس سے قبل منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں سیاسی جماعتوں کو فنڈز کی فراہمی کے عمل میں تبدیلی کیلئے بحث کی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ پنچایت سے پارلیمنٹ تک تمام انتخابات ایک ہی دن منعقد کرنا چاہئیے ‘‘ ۔ امیت شاہ نے پریورتن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’اپوزیشن نے سرمائی سیشن میں بحث کا کوئی موقع نہیں دیا ۔ وہ سیاست سے کالے دھن کے خاتمہ کا ارادہ نہیں رکھتیں ، مودی جی نے ایک نظریہ پیش کیا تھا ۔ ہم اس پر بحث کرتے ہوئے اپنا نظریہ پیش کرسکتے تھے ۔ میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کرتا ہوں کہ ہم بحث سے اتفاق کرتے ہوئے سیاست میں شائستگی پیدا کریں ‘‘ ۔ نوٹوں کی منسوخی کی مخالفت کرنے والی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ صرف وہی اس کی مخالفت کررہے ہیں جن کے اربوں روپئے کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ۔ امیت شاہ نے کہا کہ ’’آپ نے ممتا (بنرجی) اور مایاوتی کو دیکھے ہیں ؟ … اب ان کے چہروں سے چمک دمک غائب ہوچکی ہے ۔ وہ صرف ایک ہی دن میں اپنی عمر سے 10 سال بڑی نظر آنے لگی ہیں ‘‘ ۔ منشیات کے اسمگلروں ، جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والوں ، نکسلائیٹس اور دہشت گردوں کو مودی نے بہ یک جنبش ٹھیک کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT