Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / کال سنٹر ملازمہ کی ویڈیو گرافی کرنے والا کیاب ڈرائیور گرفتار

کال سنٹر ملازمہ کی ویڈیو گرافی کرنے والا کیاب ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد 20 جنوری (سیاست نیوز) سائبرآباد ’’شی‘‘ ٹیم نے ایک کیاب ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جو کار میں کال سنٹر ملازمہ کی ویڈیو گرافی کررہا تھا۔ ڈی سی پی رما راجیشوری نے بتایا کہ کیاب ڈرائیور 28 سالہ محمد عبدالرشید موبائیل فون سے پڑوس کی سیٹ میں محو خواب کال سنٹر ملازمہ کی ویڈیو گرافی کررہا تھا۔ شی ٹیم نے اِس کا تعاقب کرکے موبائیل فون برآمد کرلیا ۔ خاتون نے ڈرائیور کے خلاف تحریری شکایت درج کروانے سے انکار کردیا جبکہ بی پی او کے منیجر نے تحریری شکایت درج کروائی جس پر سائبرآباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے نربھئے ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT