Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کال منی ریاکٹ، تلگودیشم پر فینانسروں سے سازباز کا الزام : جگن

کال منی ریاکٹ، تلگودیشم پر فینانسروں سے سازباز کا الزام : جگن

حیدرآباد 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی نے وجئے واڑہ اور دیگر شہروں میں کال من ریاکٹ سے وابستہ خانگی فینانسروں کی جانب سے مقروض افراد کے استحصال و ہراسانی کے خاتمہ اور ان واقعات کی روک تھام کے لئے گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے مداخلت کرتے ہوئے عدالتی تحقیقات کا حکم دینے کی درخواست کی ہے۔ جگن موہن ریڈی نے یہ الزام بھی عائد کیاکہ کال منی ریاکٹ میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات کے باوجود بعض تلگودیشم قائدین آزادی کے ساتھ گھوم رہے ہیں جبکہ اپوزیشن قائدین کو من گھڑت الزامات کے تحت ہراساں کیا جارہا ہے۔ جگن نے کہاکہ ’’چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو وشاکھاپٹنم میں قبائیل کی سخت مزاحمت کے باوجود بکسائیٹ کی کانکنی جاری رکھے ہوئے ہیں اور جب وائی ایس آر کانگریس کی ایک قبائیلی خاتون رکن اسمبلی نے جب مقامی انداز میں اس مسئلہ کے خلاف عوامی آواز بلند کی تو اس کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT