Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کال منی ریاکٹ کے ملزمین کی سیاسی جماعتوں سے وابستگی ، چیف منسٹر

کال منی ریاکٹ کے ملزمین کی سیاسی جماعتوں سے وابستگی ، چیف منسٹر

حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج اسمبلی کو مطلع کیا ہے کہ کال منی ریاکٹ میں ملوث افراد کے خلاف ان کی حکومت سخت کاررائی کرے گی ۔ اسکام پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پر چیف منسٹر نے بتایا کہ تاحال 188 افراد بشمول وائی ایس آر کانگریس سے وابستہ 65 تلگودیشم کے 20 کانگریس کے 12 سی پی آئی کے 6 سی پی ایم کے ایک ،ہی بی جے پی کے 4 اور لوک ستہ کے 2 ملزمین ہیں جبکہ 78 افراد کا کسی بھی جماعت سے تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وائی ایس آر کانگریس کے ارکان اسملبی ایوان عمداً خلل اندازی کر رہے ہیں کیونکہ انہیں یہ خدشہ ہے کہ اسکام میں ملوث بدنما چہرے بے نقاب نہ ہوجائیں ۔ انہوں نے ریاکٹ کال منی جیسی مالیاتی سرگرمیوں کو روک تھام کیلئے قانون ساز کی تجویز زیر غور ہے ۔ واضح رہے کہ یہ اسکام نہ صرف خانگی فینانسروں سے جڑا ہے بلکہ خواتین کی عزت و ناموس بھی داؤ پر لگی ہوئی ہے جس کے باعث آندھرا کے سیاسی حلقوں میں زبردست ہلچل پیدا ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT