کاماریڈی میں آتشزدگی کا واقعہ

24 خاندان متاثر، 80 لاکھ روپئے مالیت کا نقصان

24 خاندان متاثر، 80 لاکھ روپئے مالیت کا نقصان
کاماریڈی۔27۔ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی ڈویژن کے سداشیو نگر کے تکا جی واڑی میں ہوئی آتشزدگی میں 4 مکانات، 3 جھونپڑیاں، 3جانوروں کے کوٹھے جل کر خاکستر ہوگئے۔ یہ واقعہ کل رات دیر گئے پیش آیا۔ سداشیو نگر منڈل کے تکا جی واڑی میں نامعلوم افراد نے گھانس کو آگ لگانے کی وجہ سے تیز ہوا کے باعث یہ آگ چار مکانات ،20 جھونپڑیاں، 3 جانوروں کے کوٹھے کو لپیٹ میں لے لی اس حادثہ میں جی نارائنا کے مکان اور جانوروں کا کوٹھابیل ، بنڈیاں اور بھینس جل کر خاکستر ہوگئی۔ کاشی رام کے مکان میں 8لاکھ روپئے کی نقد رقم تھی یہ بھی جل کر خاکستر ہوگئی اس کے علاوہ کپاس، دھان، 16تولہ سونے کے زیورات بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔ کاشی رام کے مکان میں تقریباً 15لاکھ روپئے کا نقصان ہوا چننا کاشی رام کے مکان میں بیل اور دو لاکھ روپئے مالیت کا سامان، گنگیا کے

مکان میں موٹر سیکل، آشیا کے مکان میں 4لاکھ روپئے نقد، 10تولہ سونے کے زیورات، اناج جل کر خاکستر ہوگیا۔ اس کے علاوہ دیہات کی جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہونے پر آگ کو قابو پانے کیلئے کاماریڈی، گندھاری، یلاریڈی، ڈچپلی، بانسواڑہ فائر بریگیڈ یہاں پہنچ کر آگ کو قابو میں کیا ۔ اطلاع کے ملتے ہی ضلع کلکٹر پردیو منا، آرڈی او کاماریڈی وینکٹیشورلو، ڈی ایس پی کاماریڈی سریندرریڈی، ضلع پریشد کے رکن راجیشور رائوو دیگر عہدیداروں نے تکا جی واڑی کا دورہ کیا ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ آتشزدگی کی وجہ سے 24خاندان متاثر ہوئے ہیں 80لاکھ روپئے کا نقصان ہوا۔ مکمل جل کر خاکستر ہونے والے مکینوں کو 8 ہزار روپئے اور جھونپڑیوں کو 7 ہزار روپئے، کوٹھوں کو 1250 روپئے کی فوری امداد تقسیم کی ۔اس حادثہ میں جملہ 5 بیل اور2بھینس بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔ متاثرہ 24 خاندانوں کو فی خاندان کو 1کنٹل چاول بھی تقسیم کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT