Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کاماریڈی میں آج اجتماع برائے خواتین

کاماریڈی میں آج اجتماع برائے خواتین

کاماریڈی۔/21فبروری، ( راست ) صدر مدرسہ ضیاء العلوم حنفیہ سنیہ سید شاہ علی کی اطلاع کے بموجب مدرسہ کے زیر اہتمام 22فبروری 10بجے دن حسب ذیل مقامات پر جلسہ ہائے فیضان غریب نواز برائے خواتین مقرر ہے جس میں جامعتہ المومنات حیدرآباد کی معلمات مخاطب کریں گی۔ جلسہ کی صدارت ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعتہ المومنات حیدرآباد

کاماریڈی۔/21فبروری، ( راست ) صدر مدرسہ ضیاء العلوم حنفیہ سنیہ سید شاہ علی کی اطلاع کے بموجب مدرسہ کے زیر اہتمام 22فبروری 10بجے دن حسب ذیل مقامات پر جلسہ ہائے فیضان غریب نواز برائے خواتین مقرر ہے جس میں جامعتہ المومنات حیدرآباد کی معلمات مخاطب کریں گی۔ جلسہ کی صدارت ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعتہ المومنات حیدرآباد کریں گی۔ مدرسہ ضیاء العلوم حنفیہ سنیہ عثمان پورہ کاماریڈی میں مفتیہ سیدہ غوثیہ شاہدہ مومناتی معلمہ جامعہ المومنات ، مفتیہ سمیرہ خاتون معلمہ جامعتہ المومنات ، عالمہ رضوانہ خاتون معلمہ جامعتہ المومنات مخاطب کریں گی۔ عید گاہ کاماریڈی اسلام پورہ میں مفتیہ سمیہ تبسم مومناتی ، عالمہ ثانیہ آفرین مومناتی، قاریہ شکیلہ کوثر مومناتی مخاطب کریں گے ۔ ڈرائیور کالونی کاماریڈی میں ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعتہ المومنات و مفتیہ عائشہ سمیہ مومناتی، مفتیہ رقیہ شکیل خاں معلمہ جامعتہ المومنات، عالیہ حبیبہ مومناتی مخاطب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT