Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاماریڈی میں خوفناک سڑک حادثہ، 5افراد ہلاک

کاماریڈی میں خوفناک سڑک حادثہ، 5افراد ہلاک

دو لاریوں نے کار کے پرخچے اُڑادیئے
کاماریڈی:25؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد کے کاماریڈی کے ٹیکریال کے حدود میں پیش آئے خوفناک حادثہ میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب ضلع نظام آباد کے آرمور منڈل موضع ویلمال کے پراوین اپنی دختر کو اعلیٰ تعلیم دلانے کی غرض سے حیدرآباد میں داخلہ دلانے کیلئے اپنے ساتھی بھرت کے ساتھ ذریعہ کار حیدرآباد جارہے تھے درمیان میں کاماریڈی سے ہوتے ہوئے جانے کیلئے قومی شاہراہ 44 پرکاماریڈی کی رخ لاری اوور ٹیک کرتے ہوئے کاماریڈی کی طرف آرہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار لاری کی زد میں پراوین کی کار آگئی اور دونوں لاریوں نے کار کو روند دیاجس کی وجہ سے کار میں سوار پراوین، نکھیتا، لکشمن، بھرت، نتیش برسرموقع ہلاک ہوگئے حادثہ انتہائی خوفناک تھا دونوں لاریاں مل کر کار کو روندنے کی وجہ سے کار کے پرغچے اڑ گئے اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ اطلاع کے ملتے ہی ڈی ایس پی کاماریڈی بھاسکر ، سرکل انسپکٹر کاماریڈی وینکٹیشورلو، سب انسپکٹر دیون پلی ستیش مقام حادثہ پر پہنچ گئے۔ وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی اس وقت کاماریڈی میں موجود تھے اور حادثہ کی تفصیلات حاصل کی۔ اس واقعہ پر شدید غم کا اظہار کیا۔ نعشوں کو بعد پنچنامہ پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ کاماریڈی منتقل کیا گیااور بعد پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے کیا گیا۔ پولیس دیون پلی اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

کاغذ نگر میں غیر قانونی
17کنٹل گڑضبط
کاغذ نگر۔/25مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر ٹاؤن ایس آئی  پربھاکر ریڈی کی اطلاع کے بموجب کاغذ نگر کے محلہ بالاجی نگر کے متوطن آر کرشنا  نے سیاہ گڑ 17کنٹل غیر قانونی طور پر ریاست مدھیہ پردیش سے منگواکر دوسری جگہ ویان کے ذریعہ منتقل کرنے کے دوران پولیس پٹرولنگ ٹیم نے تنقیح کرتے ہوئے پولیس حراست میں لے لیا اور کیس درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT