Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / کاماریڈی میں خوفناک سڑک حادثہ، 5افراد ہلاک

کاماریڈی میں خوفناک سڑک حادثہ، 5افراد ہلاک

دو لاریوں نے کار کے پرخچے اُڑادیئے

حیدرآباد:25؍ مئی ( سیاست نیوز) ضلع نظام آباد کے کاماریڈی کے ٹیکریال کے حدود میں پیش آئے خوفناک حادثہ میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب ضلع نظام آباد کے آرمور منڈل موضع ویلمال کے پراوین اپنی دختر کو اعلیٰ تعلیم دلانے کی غرض سے حیدرآباد میں داخلہ کیلئے ساتھی بھرت کے ساتھ ذریعہ کار حیدرآباد جارہے تھے۔قومی شاہراہ 44 پرکاماریڈی میں لاری کو اوورٹیک کے دوران مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار لاری کی زد میں پراوین کی کار آگئی اور دونوں لاریوں نے کار کو روند دیاجس کی وجہ سے کار میں سوار پراوین، نکھیتا، لکشمن، بھرت، نتیش برسرموقع ہلاک ہوگئے حادثہ انتہائی خوفناک تھا دونوں لاریاں مل کر کار کو روندنے کی وجہ سے کار کے پرغچے اڑ گئے اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ نعشوں کو بعد پنچنامہ پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ کاماریڈی منتقل کیا گیااور بعد پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے کیا گیا۔ پولیس دیون پلی اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کے مؤثر طبی علاج کا انتظام کریں۔

TOPPOPULARRECENT