Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاماریڈی میں مسلمانوں کی جانب سے شجرکاری

کاماریڈی میں مسلمانوں کی جانب سے شجرکاری

کاماریڈی :15؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کاماریڈی کی جانب سے اسٹیڈیم میں مسلمان کاماریڈی کی جانب سے پولیس کے ہمراہ شجرکاری کو انجام دیا۔ اس پروگرام میں صدر قاضی ملک محمد طاہر، ٹی آرایس قائد محمد ضمیر، صدر مسجد وحیدہ بدر الدین پاشاہ، صدر مسجد منور سلطان، عیدگاہ کمیٹی کے سکریٹری خواجہ علیم الدین، شیخ نعیم حسن، محمد افضل الدین، ارکان بلدیہ محمد امجد، محمد طیب کے علاوہ دیگر نے پولیس کے ہمراہ شجرکاری کی۔ اس موقع پر صدر قاضی ملک محمد طاہرنے کہا کہ شجرکاری ایک بہترین پروگرام ہے اور شجرکاری سے آنے والی نسل کو بے حدفائدہ حاصل ہوگا اورفضاء میں آلودگی کے خاتمہ کیلئے ہر شخص شجرکاری کریں۔ اس پروگرام کی کامیابی کیلئے پولیس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی بھی ستائش کی۔ ڈی ایس پی کاماریڈی مسٹر بھاسکر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ شجرکاری کو پولیس کی جانب سے ہی بڑے پیمانے پر انجام دیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT