Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / کاماریڈی میں ٹی آر ایس کو زبردست دھکہ

کاماریڈی میں ٹی آر ایس کو زبردست دھکہ

رکن اسمبلی ای دیاکر راؤ کے داماد کی کانگریس میں شمولیت
کاماریڈی ۔ 10 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس پارٹی سے سبکدوش ہوتے ہوئے رکن اسمبلی ٹی آرایس ایرابیلی دیاکر رائو کے داماد مدن موہن رائو راہول گاندھی کی قیادت میں کل نیو دہلی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ ایرابیلی دیاکر رائو کے داماد مسٹر مدن موہن رائو 2014 ء کے عام انتخابات میں ظہیر آباد پارلیمانی حلقہ سے تلگودیشم امیدوار کی حیثیت سے ظہیر آباد پارلیمانی حلقہ سے انتخابات میں حصہ لیا تھا ۔ مسٹر مدن موہن رائو کا تعلق کاماریڈی سے ہے ان کی ابتدائی تعلیم کاماریڈی کے موضع راما ریڈی میں ہوئی تھی اور اعلیٰ تعلیم حیدرآباد میں حاصل کرنے کے بعد امریکہ روانہ ہوگئے تھے امریکہ میں ملازمت کے دوران ان کی شادی رکن اسمبلی اے دیاکر رائو کی دختر کے ساتھ ہوئی تھی ۔ امریکہ سے واپسی کے بعد مدن موہن رائو اپنے خسر ایرابیلی دیاکر رائو کے ساتھ تلگودیشم میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے ظہیر آباد پارلیمانی حلقہ سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور ناکامی کے بعد انہو ں نے خاموشی اختیار کرلی تھی ۔ اے دیا کررائو تلگودیشم سے ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد مدن موہن رائو بھی ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور ٹی آرایس میں انہیں مناسب مقام نہ ملنے پر خاموشی اختیار کرلی تھی ۔ مسٹر مدن موہن رائو سافٹ ویر پر کافی عبور رکھتے ہیں اور یہ ٹی آرایس کیلئے کئی تجاویزات بھی پیش کی تھی لیکن ہائی کمان ان کی کوئی بھی تجویز کو قبول نہیں کیا تھا اور ٹی آرایس کی پالیسیوں سے یہ خوش نہیں تھے ۔ کانگریس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت راہول گاندھی کی قیادت سے متاثر ہوکر محمد علی شبیر سے بھی بات چیت کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور ظہیر آباد پارلیمانی حلقہ سے دوبارہ کانگریس پارٹی سے حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔ اس بات کی اطلاع ہے کہ سرگرم رکن پارلیمنٹ سریش شٹکر پارلیمنٹ سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہے کیونکہ نارائن کھیڑ اسمبلی حلقہ سے سریش شٹکر مقابلہ کرنے کی صورت میں مدن موہن کو ظہیر آباد پارلیمانی حلقہ سے ٹکٹ ملنے کے بھی امکانات ہیں ۔ ویلما طبقہ سے تعلق رکھنے والے مدن موہن ٹی آرایس سے علیحدگی اختیار کرنا ٹی آرایس کیلئے زبردست دھکہ ہے چیف منسٹر کے طبقہ سے تعلق رکھنے والے مدن موہن ویلما طبقہ میں کاماریڈی ضلع میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتے ہیں لیکن انہیں ٹی آرایس میں مناسب مقام نہ ملنے پر یہ بالآخر ٹی آرایس کو خیرباد کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ نمائندہ سیاست کے مدن موہن سے اس بارے میں ربط پیدا کرنے پر مدن موہن نے بتایا کہ یہ ٹی آرایس سے مستعفی ہوتے ہوئے کل راہول گاندھی کی قیادت میں نیو دہلی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کا اظہار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT