Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / کاماٹی پورہ اور چھتری ناکہ میں دو افراد کی خودکشی

کاماٹی پورہ اور چھتری ناکہ میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /25 ستمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ اور کاماٹی پورہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلئے ۔ پولیس چھتری ناکہ کے مطابق 21 سالہ نول کھنڈوڈیہ جو للتا باغ علاقہ کا ساکن پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلیا۔ پولیس کاماٹی پورہ کے مطابق 27 سالہ شخص بدمت سنگھ جوگولہ کھڑ کی علاقہ کا ساکن پیشہ سے سنار بتایا گیا ہے ۔ اس شحص نے خرابی صحت سے تنگ آکر کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT