Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / کاماٹی پورہ میں اجتماعی عصمت ریزی

کاماٹی پورہ میں اجتماعی عصمت ریزی

حیدرآباد ۔ /11 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر میں ایک خاتون کو اغواء کرکے اس کی اجتماعی ریزی کی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب 33 سالہ خاتون ساکن آصف نگر کا اغواء پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے چار افراد نے امیرپیٹ سے کیا اور اسے کاماٹی پورہ علاقہ منتقل کرتے ہوئے ایک خانگی دفتر میں اجتماعی عصمت ریزی کی گئی ۔ کاماٹی پورہ پولیس نے اس خاتون کی شکایت پر ایک ایف آئی آر درج کرلیا اور اس سلسلے میں بعض افراد کو حراست میں لئے جانے کی اطلاع ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار ڈیویژن مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ کاماٹی پورہ پولیس نے اجتماعی عصمت ریزی کی شکار خاتون کو طبی معائنہ کیلئے دواخانہ منتقل کیا اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عنقریب ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT