Sunday , July 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / کامران پی ایس ایل میں 2 سنچریاں بنانے والے واحد بیٹسمین

کامران پی ایس ایل میں 2 سنچریاں بنانے والے واحد بیٹسمین

شارجہ ۔17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) کامران اکمل نے لاہور قلندرز کے خلاف اہم میچ میں سوپر اننگز سے ایک دو نہیں کئی ریکارڈس بنالئے ، پی ایس ایل تھری کے پہلے سنچری بنانے کے علاوہ وہ سب سے زیادہ اسکور بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔شارجہ کے تاریخی میدان میں کامران اکمل نے تاریخ ساز اننگز کھیلی۔ میچ کے ہیرو اور ساتھ ہی ٹی 20 کرکٹ میں پانچ ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ لاہور قلندرز کے خلاف اہم میچ میں وکٹ کیپر بیٹسمین پیر میں تکلیف کے باوجود ڈٹے رہے، انہوں نے 59 گیندوں پر 10 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔کامران اکمل 107 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ پی ایس ایل 2 کے بعد تیسرے ایڈیشن میں بھی سنچری بناڈالی۔ کامران اکمل نے پی ایس ایل تھری میں اب تک 10 میچز میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریوں کے ساتھ 347 رنز بنائے ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن 319 رنز کے ساتھ دوسرے، کراچی کنگز کے بابر اعظم 310 رنز کے ساتھ تیسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی 289 رنز کے ساتھ چوتھے اور لاہور قلندرز کے فخرزمان 277 رنز کے ساتھ پانچویں مقام پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT