Friday , November 17 2017
Home / ہندوستان / کامن انٹرنس ٹسٹ کی تجویز پر انا ڈی ایم کے کا احتجاج

کامن انٹرنس ٹسٹ کی تجویز پر انا ڈی ایم کے کا احتجاج

سپریم کورٹ میں معرض التواء درخواست نظر ثانی سے دستبرداری کا مطالبہ
نئی دہلی۔/10مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) انا ڈی ایم کے نے آج مرکز سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ میڈیکل کور س میں داخلے کیلئے کامن انٹرنس ٹسٹ کے سلسلہ میں سپریم کورٹ میں داخل کردہ درخواست نظرثانی سے دستبرداری کی جائے۔ راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے پارٹی لیڈر توینیتاکرشنن نے کہا کہ ہماری چیف منسٹر اماں ( جیہ للیتا ) نے وزیراعظم کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں معرض التواء درخواست نظرثانی سے دستبرداری کی خواہش کی ہے اس درخواست کے ساتھ میڈیکل کورس میں ریاستی کوٹہ کیلئے کامن انٹرنس ٹسٹ متعارف کروانے سے متعلق مرکزی حکومت کا کابینی نوٹ بھی منسلک ہے جس کی انا ڈی ایم کے شدید مخالفت کرتی ہے۔ یہ مسئلہ اٹھانے سے قبل کرشنن اور دیگر پارٹی ارکان احتجاج کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں جانے کی کوشش کی لیکن کرسی صدارت نے انہیں روک دیا اور اپنا مسئلہ پیش کرنے کی اجازت دے دی۔ کرشنن نے مرکز سے یہ اصرار کیا کہ درخواست نظر ثانی دستبرداری اختیار کرلی جائے اور میڈیکل کورسیس میں ریاستی کوٹہ کیلئے مشترکہ داخلہ امتحان متعارف کروانے سے باز آجائے جس پر مملکتی وزیر پارلیمانی اُمور مختار عباس نقوی نے کہا کہ ارکان کے احساسات اور مطالبات کو متعلقہ وزراء تک پہنچائیں تاکہ مناسب اقدامات کئے جاسکیں۔ لوک سبھا میں انا ڈی ایم کے رکن پی کمار نے یہ مسئلہ اپنی پارٹی ارکان کی پرزور حمایت سے اٹھایا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT