Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / کامن ویلتھ گیمز سے افریقہ کے 13کھلاڑی لاپتہ

کامن ویلتھ گیمز سے افریقہ کے 13کھلاڑی لاپتہ

گولڈ کوسٹ ۔13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کیمرون کے 8 کھلاڑیوں کے لاپتہ ہونے کے بعد اب کامن ویلتھ گیمز سے مزید 5 افریقی ایتھلیٹ بھی لاپتہ ہو گئے ہیں۔آسٹریلیائی ریاست کوئنز لینڈ میں رواں کولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز کے منتظمین نے تصدیق کی کہ روانڈا اور یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ سیرا لیون سے تعلق رکھنے والے 2 اسکواش کے کھلاڑی بھی لاپتہ ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ گریوم برگ نے کہا کہ ہم معاملے کو بہت احتیاط سے دیکھ رہے ہیں، قانونی ویزا موجود ہے۔ ایتھلیٹ ویزا ختم ہونے کے بعد بھی رکتے ہیں یا نہیں اور آیا وہ پناہ گزین کی درخواست تو نہیں دیتے۔

TOPPOPULARRECENT