Wednesday , December 12 2018

کامن ویلتھ گیمس میں 28 سال بعد انگلینڈ سرفہرست ، ہندوستان 5 ویں مقام پر

گلاسگو۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) 20 ویں کامن ویلتھ گیمس میں یوسین بولٹ ، نیکولا ایڈمس اور ٹام ڈیلی نے اگرچہ گولڈ میڈلس حاصل کئے ہیں لیکن میڈلس کی فہرست میں انگلینڈ سب سے آگے ہے۔ واضح رہے کہ 28 سال کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انگلینڈ نے کامن ویلتھ گیمس میں سب سے زیادہ میڈلس حاصل کئے ہیں۔ انگلینڈ کو جملہ 58 گولڈ، 57 سلور اور 56 برانز میڈلس حاصل ہوئے ہیں جن کی مجموعی تعداد 171 ہے۔ آسٹریلیا 135 میڈلس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے جن میں 47 گولڈ ، 42 سلور اور 46 برانز میڈلس شامل ہیں۔ کینیڈا نے جملہ 82 میڈلس حاصل کئے ، وہ تیسرے اور اسکاٹ لینڈ 53 میڈلس کے ساتھ چوتھے نمبر ہے ، اسے 19 گولڈ ، 15 سلور اور 19 برانز میڈل حاصل ہوئے ہیں۔ ہندوستان نے مجموعی طور پر 63 میڈلس حاصل کئے لیکن وہ پانچویں نمبر پر ہے کیونکہ اسے 15 گولڈ ، 29 سلور اور 19 برانز میڈلس ملے۔ نیوزی لینڈ 44 مجموعی میڈلس کے ساتھ چھٹے مقام پر ہے۔ جنوبی آفریقہ نے جملہ 40 میڈلس حاصل کئے اور نائجیریا نے 36 میڈلس حاصل کئے اور وہ بالترتیب 7 ویں اور 8 ویں مقام پر ہے۔

الزامات درست ہوں تو
سخت کارروائی ہوگی : وزیر اسپورٹس
نئی دہلی۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اسپورٹس ایس سونو وال نے آج کہا کہ آئی او اے سیکریٹری جنرل راجیو مہتا اور ریسلنگ ریفری ویریندر ملک کے خلاف الزامات سچ ثابت ہوں تو ان دو عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بارے میں فی الحال تفصیلی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔ ہم نے عہدیداروں کو اس معاملے میں ضروری ہدایات دے دی ہیں اور اگر یہ الزامات درست ثابت ہوں تو ان کے خلاف سخت کارروائی ممکن ہے۔

TOPPOPULARRECENT