Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کامن ویلتھ یوتھ گیمز : ہندوستان کو دوسرے آخری روز سات تمغے

کامن ویلتھ یوتھ گیمز : ہندوستان کو دوسرے آخری روز سات تمغے

آپیا (ساموا ) ، 10 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانیوں نے 5 ویں کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں آج یہاں دوسرے آخری روز کے مقابلوں میں مزید سات تمغے جیتے، جن میں دو گولڈ میڈلس شامل ہیں۔ تیرانداز پراچی سنگھ نے گرلز ریکروو انفرادی ایونٹ میں گولڈ جیتا جبکہ ششی کمار مکند اور دھروتی تاتاچر وینوگوپال کی ٹینس مکسڈ ڈبلز ٹیم نے ایک اور زرد دھات حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کے تمغوں کی تعداد کو تقویت بخشی۔ باکسر گورو سولنکی (52kg)، آرچر نشانت کوناوت (بوائز ریکروو انفرادی) اور ویلاون سنتھل کمار اور ہرشیت جوانڈا کی اسکوائش مکسڈ ٹیم سلور میڈل ونرز رہے، جبکہ دیگر باکسرز لیچومبم بھیم چند سنگھ (49kg) اور پریاگ چوہان (64kg) نے برونز پر اکتفا کیا۔ اب جبکہ گیمز میں ایک دن باقی رہ گیا ہے، ہندوستان میڈل پوزیشن میں جملہ 17 تمغوں (7 گولڈ، 4 سلور اور 6 برونز) کے ساتھ چھٹے مقام پر ہے ۔ اس سے آگے سرفہرست آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT