کامیابی میں نئے کھلاڑیوں کا کردار اہم رہا: مصباح

دبئی۔27 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میں کامیابی کی بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو اس کامیابی کی شدید ضرورت تھی۔گذشتہ کئی سیریز میں ہماری کارکردگی زیادہ اچھی نہ تھی۔ونڈے سیریز میں شکست کے بعد ہم ٹسٹ سیریز کو جیت کر شکست کا بدلہ لینا چاہتے تھے۔یہ بڑی جیت ہے جس میں نوجوان اور کم تجربہ کار کھلاڑیوں کا کردار اہم رہا۔ہم آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیت کر نئے سفر کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ آسٹریلیا سے ٹسٹ میچ جیتنے پر کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں او ر مستقبل میں اس کافائدہ ہوگا۔سری لنکا کے بعد ہم نے ایک اور بڑی ٹیم کو شکست دی ہے ۔آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔پاکستان نے ہمیں بے بس کردیا۔اگلے میچ میں چند دن ہیں کوشش کریں گے بہتر ٹیم کو اتاریں اور سیریز کو برابر کریں۔ٹسٹ میچ میں کامیابی کے بعداپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ہماری ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یونس خان، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس جیت کی ہماری ٹیم کو ضرورت تھی ۔ میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے بہت متاثرہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹسٹ جیتنے کی ہمیشہ بڑی اہمیت ہوتی ہے ۔آسٹریلیا کیخلاف بڑی فتح کی ٹیم کو بہت ضرورت تھی،تاریخی کامیابی اجتماعی کوشش کا نتیجہ ہے ، دبئی ٹسٹ کے بعد ٹیم کو نیا جذبہ ملا ہے، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے سعیداجمل کی کمی کو پوراکردیا،یونس خان نے خود کو ماسٹربیٹسمین ثابت کردیا۔ مصباح الحق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد مسلسل دباؤ کا شکار تھی ۔ انہوں نے کہاکہ اس فتح سے کھلاڑیوں کو نیا جذبہ ملا ہے ،فتح کے تسلسل کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے جو ورلڈکپ سے قبل انتہائی ضروری ہے۔ مصباح کے بموجب سعید اجمل کے بعد ٹیم کا بولنگ اٹیک کمزور اور ناتجربہ کار محسوس ہورہا تھا لیکن یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے سعیداجمل کی کمی کو پوراکردیا، یاسر شاہ مستقبل کے اسٹار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT