Saturday , November 25 2017
Home / تفریح / کامیابی نے میرا دماغ خراب نہیں کیا: عالیہ بھٹ

کامیابی نے میرا دماغ خراب نہیں کیا: عالیہ بھٹ

نیویارک 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عالیہ بھٹ کو بہت ہونہار لڑکی سمجھا جاتا ہے جس نے کم عمری میں کافی کامیابی حاصل کرلی ہے لیکن خاص بات یہ ہے کہ اِس کامیابی نے اُن کے برتاؤ کو بگاڑا نہیں ہے۔ 24 سالہ اداکارہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈیمی ایوارڈس کی تقریب میں شرکت کے سلسلہ میں یہاں آئی ہوئی ہیں۔ عالیہ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ میں اب بھی وہی فرد ہوں جیسے کامیابی سے قبل ہوا کرتی تھی۔ میں نہیں سمجھتی کہ فلمی کامیابی نے میرا رویہ بگاڑا ہے۔ ’’ہائی وے‘‘ ، ’’2 اسٹیٹس‘‘ ، ’’اُڑتا پنجاب‘‘ اور ’’ڈیر زندگی‘‘ جیسی بالی ووڈ فلموں میں عالیہ کی اداکاری کو خوب سراہا گیا ہے۔ وہ اِس ایوارڈ فنکشن میں پہلی مرتبہ شرکت کررہی ہیں۔ اپنے اولین ایوارڈ کے بارے میں عالیہ نے کہاکہ اُنھیں یہ فلم ہائی وے کیلئے حاصل ہوا۔

TOPPOPULARRECENT