Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کامیابی کیلئے لڑکیاں تعلیم کو ہتھیار بنائیں

کامیابی کیلئے لڑکیاں تعلیم کو ہتھیار بنائیں

نارائن پیٹ /9 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ٹاون کے ٹی آر ایس پارٹی آفس میں ٹی آر ایس مہیلا ونگ کی جانب سے عالمی یومی خواتین کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ٹی آر ایس مہیلا ونگ کی شریمتی لکشمی محترمہ ترنم بیگم ، رکن بلدیہ و دیگر خواتین کارکنوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر محترمہ ترنم بیگم نے اپنی تقریر میں لڑکیوں کی تعل

نارائن پیٹ /9 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ٹاون کے ٹی آر ایس پارٹی آفس میں ٹی آر ایس مہیلا ونگ کی جانب سے عالمی یومی خواتین کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ٹی آر ایس مہیلا ونگ کی شریمتی لکشمی محترمہ ترنم بیگم ، رکن بلدیہ و دیگر خواتین کارکنوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر محترمہ ترنم بیگم نے اپنی تقریر میں لڑکیوں کی تعلیم کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ خواتین و لڑکیاں تعلیم کو ہتھیار بناتے ہوئے ہر شعبہ میںنمایاں خدمات انجام دے سکتی ہیں ۔ انہوں نے پردہ کو خواتین کی ترقی میں رکاوٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خاتون پردہ میں رہتے ہوئے دنیا کے بارے کام کاج انجام دے سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم اس لئے ضروری ہے کہ ایک عورت تعلیم یافتہ ہوگی تو سارا خاندان تعلیم یافتہ ہوگا ۔ ماں کی گود بچے کا پہلی درس گاہ ہے ۔ شریمتی لکشمی نے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ خواتین کیلئے 33 فیصد تحفظات بل پارلیمنٹ میں پیش کرے یاور اس بل کو منظور کراتے ہوئے پارلیمنٹ اور اسمبلی میں خواتین کیلئے 33 فیصد تحفظات فراہم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کیلئے خواتین نے بھی نمایاں رول ادا کیا ہے جس کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں خواتین کی آبادی کا فیصد 50 ہے ۔ چنانچہ خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں 50 فیصد تحفظات ضروری ہے ۔ انہوں نے آئے دن خواتین پر ہورہی ظلم و زیادتی اور اجتماعی عصمت ریزی کے خلاف سخت قانون سازی پر زور دیا ۔ بعد ازاں پارٹی آفس میں پارٹی پرچم کشائی کی انجام دی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT