Wednesday , May 23 2018
Home / سیاسیات / کامیابی کیلئے ووٹنگ مشینوں میں دھاندلی ‘ شیوسینا

کامیابی کیلئے ووٹنگ مشینوں میں دھاندلی ‘ شیوسینا

ممبئی 11 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا نے آج الزام عائد کیا کہ اس کی حلیف جماعت بی جے پی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے ووٹنگ مشینوں میں دھاندلیاں کر رہی ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ ملک کے عوام کو موجودہ طریقہ کار کے مطابق رائے دہی میں کوئی یقین نہیں ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ کرناٹک میں جعلی ووٹر شناختی کارڈز کی دستیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرناٹک میں انتخابات کا معیار انتہائی گرادیا گیا ہے ۔ ریاست میں کل 12 مئی کو رائے دہی ہونے والی ہے اور نتائج کا 15 مئی کو اعلان کیا جائیگا ۔ پارٹی نے اپنے ترجمان اخبار سامنا میں کہا کہ وزیر اعظم مودی کانگریس مکت بھارت کی بات کرتے ہیں ‘ حالانکہ کانگریس شکستوں کا شکرا ہو رہی ہے لیکن اس کی سوچ ختم نہیں ہو رہی ہے ۔ بی جے پی ‘ خود کانگریس کے طریقہ کار کو اختیار کرتے ہوئے اس پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ شیوسینا نے کہا کہ رائے دہی سے قبل 10 ہزار فرضی ووٹر آئی کارڈز کی دستیابی سے پتہ چلتا ہے کہ انتخابات کو کس حد تک لادیا گیا ہے ۔ انتخابات کے دوران پیسے کی ریل پیل رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT