Wednesday , July 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / کامیابی کے باوجود ڈوپلیسی اورڈیویلیئرز وکٹ سے ناراض

کامیابی کے باوجود ڈوپلیسی اورڈیویلیئرز وکٹ سے ناراض

سنچورین ۔18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسی سمیت 5 کھلاڑیوں نے ہندوستان کے خلاف سنچورین ٹسٹ میں کامیابی کے باوجود سوپر اسپورٹس پارک کی وکٹ پر تنقید کرتے ہوئے دبے لفظوں میں اپنے بورڈ سے گلہ کیا ہے۔ فاف ڈو پلیسی نے کہا کہ فتح کے باوجود دیانتداری کا تقاضہ یہ ہے کہ میں سچ کہوں اور وہ یہ کہ سنچورین کی وکٹ ہمارے مزاج اور کرکٹ کے خلاف تھی ، اتنی سست پچ کو دیکھ کر پہلے دن ہی میں حیران رہ گیا ۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھی سست وکٹیں بنائی گئیں۔ میزبان بورڈ کو اپنی ٹیم کی ضرورت کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس میں صرف گرائونڈ مین کو ہی قصور وار نہیں کہہ سکتے بلکہ بورڈ کو بھی توجہ ک دینی ہوگی۔ اس سے قبل ایڈن مارک رام، نگیڈی، مورنی مورکل اور ڈین ایلگر بھی کڑی تنقید کرچکے ہیں بلکہ بعض کرکٹرز کا تو کہنا ہے کہ ہمیں ایسا لگاکہ جیسے ہندوستانی سر زمین پربولنگ کر رہے ہوں۔

TOPPOPULARRECENT