Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کامیاب اور ناکام ہونے والے اہم امیدوار

کامیاب اور ناکام ہونے والے اہم امیدوار

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کامیاب ہونے والے اہم امیدواروں میں سابق مئیر مجلس کے امیدوار ماجد حسین ، ٹی آر ایس سکریٹری جنرل کے کیشو راؤ کی دختر جی وجئے لکشمی ، کانگریس کے آنجہانی لیڈر پی جناردھن ریڈی کی دختر پی وجیا ریڈی (ٹی آر ایس ) وزیر داخلہ نائینی نرسمہا ریڈی کے داماد سرینواس ریڈی ( ٹی آر ایس ) ، ٹی آر ایس رکن اسمبلی کنکا ریڈی کی بہو وجئے شانتی کے علاوہ سابق مئیر اور ٹی آر ایس لیڈر ٹیگلا کرشنا ریڈی کی بہو انیتا ریڈی شامل ہیں جبکہ جن اہم امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ان میں سابق مئیر اور کانگریس نامزد امیدوار بنڈا کارتیکا ریڈی ، کے علاوہ سابق وزیر کانگریس لیڈر مکیش گوڑ کے فرزند وکرم گوڑ اور دختر شلپا گوڑ کو بھی شکست ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT