Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / کامیڈی شو میں سدھو کی شرکت کے معاملے کا تصفیہ

کامیڈی شو میں سدھو کی شرکت کے معاملے کا تصفیہ

چنڈی گڑھ،11اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے پنجاب کے کابینہ وزیر رہتے ہوئے کپل شرما کے کامیڈی شو میں شرکت کے خلاف دائر عرضی کا ہریانہ ہائی کورٹ نے تصفیہ کردیا گیاہے ۔ وکیل ایچ سی اروڑہ کی عرضی پر منگل کے روز سماعت کے دوران دفاعی فریق کے وکیل نے عدالت میں دلیل دی کہ مذکورہ شو بند ہوچکا ہے اور ایسے میں عرضی کا کوئی مطلب نہیں ہے ۔اس پر جسٹس اے کے متل اور جسٹس امت روال کی بنچ نے کہا کہ عرضی پر آگے کی سماعت کی کوئی بنیاد نہیں رہ گئی ہے۔ اروڑہ نے وزیرکے عہدہ پر رہتے ہوئے سدھو کے کامیڈی شو میں شرکت کرنے اور دوسرے وسائل سے فائدہ اٹھانے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے عدالت سے اس پر روک لگانے یا پھر ان سے عہدہ سے استعفیٰ دینے کے احکامات جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT