Thursday , December 14 2017
Home / سیاسیات / کام کم ‘ باتیں زیادہ ‘ بہار نتائج کی وجہ : کجریوال

کام کم ‘ باتیں زیادہ ‘ بہار نتائج کی وجہ : کجریوال

نئی دہلی 9 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو سیاسی جماعتیں کام کم اور باتیں زیادہ کرتی ہیں انہیں بہار جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کل معلنہ نتائج میں بہار میں بی جے پی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ کجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی مضحکہ اڑایا اور کہا کہ وزیر اعظم کے ماہانہ من کی بات پروگرام کے برخلاف عام آدمی پارٹی کی حکومت ہی عام آدمی کے من کی بات کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت تقاریر کم کرتی ہے اور کام زیادہ کرتی ہے ۔ کچھ ایسی جماعتیں بھی ہیں جو کام کم کرتی ہیں اور باتیں زیادہ کرتی ہیں۔ انہیں بہار جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی حکومت عوام کے من کی بات کرتی ہے اپنے من کی بات نہیں۔ چیف منسٹر ‘ مشرقی دہلی کے گاندھی نگر میں شہر کے پہلی پالی کلینک کے افتتاح کے بعد خطاب کر رہے تھے ۔ کل انہوں نے بہارکے نتائج کو مودی حکومت کے خلاف فیصلہ قرار دیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT