Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کانسٹبلس اور فائر مین تقررات کیلئے 24 اپریل کو ٹسٹ

کانسٹبلس اور فائر مین تقررات کیلئے 24 اپریل کو ٹسٹ

ایک گھنٹہ قبل پہونچ جانے کا مشورہ ، ایک منٹ کی تاخیر پر داخلہ کی اجازت نہیں
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( آئی این این ) : تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ ( ٹی ایس ایل پی آر بی ) نے 24 اپریل کو دوپہر 2-30 تا 5-30 بجے شام کے درمیان محکمہ پولیس میں ایس سی ٹی پولیس کانسٹبلس ( سیول / اے آر / ایس اے آر / ٹی ایس / ایس پی ) ، ایس پی ایف کانسٹبلس ( من ) کے علاوہ ٹی ایس ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ فائر سروسیس میں تقررات کے لیے ریکروٹمنٹ ٹسٹ منعقد ہوگا ۔ یہ بات ڈاکٹر جے پورنا چندرا راؤ چیرمین ٹی ایس ایل پی آر بی نے بتائی ۔ چیرمین کے بموجب پریلمینری تحریری امتحان میں جملہ 5,36,046 امیدوار ریاست گیر سطح کے 1131 امتحانی مراکز میں امتحان تحریر کریں گے ۔ ڈاکٹر جے پورنا چندرا راؤ نے مزید بتایا کہ امیدواروں کو ایک گھنٹہ قبل امتحانی مراکز کر پہونچ جانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ امیدواروں کو 1-30 بجے دن سے امتحانی مراکز میں داخلہ کی اجازت رہے گی کیوں کہ بائیو میٹرک سسٹم پر عمل کیا جارہا ہے ۔ امیدواروں کے داخلہ کے ساتھ ہی بائیو میٹرک لیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک منٹ کی تاخیر پر کسی بھی قیمت پر امتحانی مراکز میں داخلہ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ٹسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے ہمراہ بلیو / بلاک بال پوائنٹ پن ، ہال ٹکٹ ، آن لائن ادخال کردہ فارم کے ساتھ اصل فوٹو شناختی کارڈ جیسا کہ پاسپورٹ ، پیان کارڈ ، ووٹر آئی ڈی کارڈ ، آدھار کارڈ ، یو آئی ڈی ، ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ وغیرہ ضرور لائیں ۔ جب کہ امتحانی مراکز میں الیکٹرانک آلات جیسے موبائل فون ، ٹیابلٹس ، پن ڈرائیو ، بلیوٹوتھ ڈیوائس ، دستی گھڑیاں ، کیالکولیٹرس ، لاگ ٹیبلس ، ویالٹس ، پریس ، نوٹس ، چارٹس ، لوز شیٹس یا پھر ریکارڈنگ کے اشیاء لانا ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ایک دن قبل امتحانی مراکز کا دورہ کریں اس کے علاوہ google.com پر بھی اس کو سرچ کرسکتے ہیں ۔ تاہم اس کے لیے صحیح اڈریس کا پن کوڈ کا استعمال کریں ۔ اس کے علاوہ [email protected] کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ جس سے مرکز کی نشاندہی میں مدد مل سکتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT