Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / کانسٹبلس کے تقررات ، امیدواروں کو غلطیاں درست کرنے کا موقع

کانسٹبلس کے تقررات ، امیدواروں کو غلطیاں درست کرنے کا موقع

6 تا 11 فروری تواریخ مقرر ، چیرمین پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ جے پورنا چندر راؤ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : حکومت کی جانب سے پولیس ڈپارٹمنٹ میں تقررات کے تعلق سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا ۔ جس میں 9,281 جائیدادوں کے لیے 5.32 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں ۔ اگر کسی امیدوار کا نام غلط ہو تو درست کروانے کے لیے بورڈ چیرمین جے ۔ پورنا چندرا راؤ سے ربط کیا جاسکتا ہے ۔ امیدواروں کی سہولت کے لیے ہلپ لائن کی بھی سہولت دی گئی ہے ۔ امیدوار اپنے نام 6 تا 11 فروری تک درست کرواسکتے ہیں ۔ اپنی دستخط بھولنے والے طلباء کے لیے ایک ای میل ۔ آئی ڈی بھی دی گئی ہے ۔ [email protected] دستخط بھولنے والے امیدوار مذکورہ ای میل آئی ڈی کو استعمال کر کے دستخط کی ہوئی فوٹو کو اپ لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ جن جن امیدواروں کا رجسٹریشن ہوا ہے انہیں اپنے سیل نمبر پر خبر بھجوائی جائے گی ۔ اب کی بار امتحان کا طریقہ بدل دیا گیا ہے ۔ یہ امتحان تین مرحلوں میں منعقد کیا جائے گا ۔ 3 اپریل کو ابتدائی امتحان تحریری ہوگا جس کے دو سو نشانات ہیں ۔ اس امتحان میں کامیابی کے لیے عام امیدوار 40 فیصد ، بی سی ، ایس سی اور ایس ٹی امیدوار 30 فیصد حاصل کرنا ہوگا ۔ جن امیدواروں کو اطلاع دی گئی ہے وہ لوگ ہی اس امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ ابتدائی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء ہی دوسرے امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ دوسرا امتحان دوڑ کا ہوگا ۔ پچھلی بار مرد امیدوار کو پانچ کلو میٹر اور خواتین امیدوار کو ڈھائی کلومیٹر دوڑنا پڑتا تھا لیکن اب کی بار مرد امیدواروں کو صرف 800 میٹر کی دوڑ اور خاتون امیدوار صرف 100 میٹر کی دوڑ میں حصہ لینا ہوگا ۔ تیسرا امتحان تحریری ہوگا ۔ انٹر میڈیٹ کی سطح پر 200 سوالات دئیے جائیں گے ۔ ان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا ہی انتخاب عمل میں آئے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT