Wednesday , December 12 2018

کانسٹبل نے پولیس انسپکٹر پر حملہ کردیا

نمائش گراونڈ کے باب الداخلہ پر پیش آئے واقعہ سے عوام حیرت زدہ

نمائش گراونڈ کے باب الداخلہ پر پیش آئے واقعہ سے عوام حیرت زدہ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : کمیونٹی پولیسنگ میں مصروف سٹی پولیس کے ایک انسپکٹر کو آج ڈیوٹی مہنگی ثابت ہوگئی ۔ جہاں خدمات سے لاپرواہی پر کانسٹبل کو نصیحت کرنا انسپکٹر پر حملہ کا سبب بن گیا ۔ برہم کانسٹبل نے انسپکٹر پر برسر عام حملہ کردیا ۔ یہ واقعہ کسی پولیس اسٹیشن یا بازار میں نہیں بلکہ نمائش کی مین گیٹ پر پیش آیا ۔ جھگڑا کرنے والوں کو بچانے والے ملازمین پولیس کو آپس میں جھگڑا کرتا دیکھ کر عوام حیرت زدہ ہوگئے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق تین کانسٹبل اپنی ڈیوٹی سے غفلت کرتے ہوئے ایک جگہ بیٹھے باتیں کررہے تھے اس وقت انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انسپکٹر بیگم بازار وہاں پہنچے اور تینوں کی ایک جگہ موجودگی پر وجہ دریافت کی اور کانسٹبل کو ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر برہم کانسٹبل نے آج منصوبہ بند طریقہ سے وردی بدل کر اچانک انسپکٹر پر حملہ کردیا ۔ اس سے قبل کے وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوتا ۔ انسپکٹر نے خود پولیس کو پکڑنے کے لیے چور چور آواز لگائی اور عوام کی بھیڑ میں پکڑا گیا ۔ حملہ آور کانسٹبل کو پولیس بیگم بازار منتقل کردیا گیا ہے اور پولیس کے اعلیٰ عہدیدار معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT