Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / کانسٹبل کی پھانسی لے کر خود کشی

کانسٹبل کی پھانسی لے کر خود کشی

حیدرآباد 12 نومبر (سیاست نیوز) مسلسل بیماری سے دلبرداشتہ ہوکر اسپیشل پروٹیکشن فورس کے ایک کانسٹبل نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 39 سالہ ویر پرکاش ایس پی ایف کا کانسٹبل تھا اور وہ سکریٹریٹ میں ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ اُسے گزشتہ کچھ عرصہ سے بی پی، شوگر اور دیگر امراض لاحق ہوگئے تھے جس کے سبب اُس کا ذہنی توازن بگڑ گیا تھا۔ ج

حیدرآباد 12 نومبر (سیاست نیوز) مسلسل بیماری سے دلبرداشتہ ہوکر اسپیشل پروٹیکشن فورس کے ایک کانسٹبل نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 39 سالہ ویر پرکاش ایس پی ایف کا کانسٹبل تھا اور وہ سکریٹریٹ میں ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ اُسے گزشتہ کچھ عرصہ سے بی پی، شوگر اور دیگر امراض لاحق ہوگئے تھے جس کے سبب اُس کا ذہنی توازن بگڑ گیا تھا۔ جس پر متوفی کانسٹبل کو ماہر نفسیات سے بھی رجوع کیا گیا۔ کل رات پرکاش ویر نے اپنی بیوی سمترا اور بچوں کو اُسے تنہا چھوڑ دینے کیلئے کہا۔ آج صبح اُس کی بیوی نے اپنے شوہر کو چھت سے پھانسی پر لٹکا ہوا پایا۔ بتایا جاتا ہے کہ مسلسل بیماریوں سے تنگ آکر اُس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

گیاس اخراج سے زخمی خاتون کی موت
حیدرآباد /12 نومبر ( سیاست نیوز ) پکوان گیس سلینڈر کے استعمال میں لاپرواہی ایک خاتون کی موت کا سبب بن گئی ۔ پکوان گیس سلینڈر سے گیس کے اخراج کے سبب پیش آئے حادثہ میں خاتون جھلس کر فوت ہوگئی ۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں ایک 61 سالہ ضعیف خاتون بھاگیہ لکشمی جھلس کر فوت ہوگئی ۔ بھاگیہ لکشمی پرگتی نگر علاقہ کے ساکن پرساد کی بیوی تھی ۔ گذشتہ ماہ یہ خاتون اپنے مکان میں جھلس گئی تھی ۔ ان کے باورچی خانہ میں پکوان گیس سلینڈر سے خارج ہو رہی تھی ۔ ذرائع کے مطابق ریگولیٹر سے گیس مسلسل خارج ہو رہی تھی جو بھاگیہ لکشمی کی موت کا سبب بن گئی ۔ اس حادثہ میں شدید جھلس کر زخمی حالت میں خاتون آج فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT