Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / کانسٹیبل نے کانگریس لیڈر کمل ناتھ پر رائفل تان لی

کانسٹیبل نے کانگریس لیڈر کمل ناتھ پر رائفل تان لی

بھوپال 16 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش میں ایک پولیس کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے کیونکہ اس نے مبینہ طور پر اپنی رائفل سابق مرکزی وزیر و کانگریس لیڈر کمل ناتھ پر تان لی تھی ۔ یہ واقعہ چھند واڑہ میں کل پیش آیا ۔ کہا گیا ہے کہ کمل ناتھ اپنے لوک سبھا حلقہ چھند واڑہ میں کچھ تقاریب میں شرکت کیلئے پہونچے تھے ۔ پولیس کے بموجب جب کمل ناتھ شام 4.30 بجے چھند واڑہ فضائی پٹی پہونچے تاکہ اپنے خانگی طیارہ سے دہلی روانہ ہوسکیں تو کچھ پولیس اہلکاروں نے دیکھا کہ ایک کانسٹیبل رتنیش پوار کی رائفل کمل ناتھ کو نشانہ بنائے ہوئے تھی ۔ اگر گولی چل جاتی تو اس سے کمل ناتھ کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا ۔ اس کو دیکھتے ہی وہاں ہلچل مچ گئی اور انہوں نے فوری کانسٹیبل کو وہاں سے لے گئے ۔ تاہم کمل ناتھ کا سفر متاثر نہیں ہوا اور وہ دہلی روانہ ہوگئے ۔ اڈیشنل ایس پی چندھ واڑہ نیرج سونی نے کہا کہ کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے اور اس کے طبی معائنے کئے جا رہے ہیں تاکہ اس کی ذہنی حالت کا پتہ چلایا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT