Tuesday , December 11 2018

کانسٹیبل کی بیوی کی خود کشی

حیدرآباد۔ 4 فروری (سیاست نیوز) پولیس کانسٹیبل کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر اس کی بیوی نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ ٹی سری دیوی ساکن وارثی گوڑہ چلکل گوڑہ پولیس کانسٹیبل ستیش کی بیوی تھی۔ آئے دن شوہر کی جانب سے مزید جہیز کیلئے ہراساں کئے جانے سے عاجز آکر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس چلکل گوڑہ نے کانسٹیبل کے خلاف خودکشی کیلئے مجبور کرنے کے الزام میں ایک کیس رجسٹر کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT