Thursday , May 24 2018
Home / دنیا / کانفرنس کے کویتی عہدیدار اسرائیلی وفد پر برہم، ہال سے باہرنکل جانے کا حکم

کانفرنس کے کویتی عہدیدار اسرائیلی وفد پر برہم، ہال سے باہرنکل جانے کا حکم

ماسکو ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹر پارلیمنٹری یونین  کانفرنس کا انعقاد بڑے ہی نام جھام سے ہوا۔ تاہم وہاں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کردیا۔ وہاں موجود ایک کویتی عہدیدار نے اسرائیلی وفد کو فوری طور پر کانفرنس سے باہر نکل جانے کا حکم دے دیا۔ کویت نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مرزوق الغنیم نے اسرائیلی وفد سے کہا کہ آپ لوگ منہ کیا دیکھ رہے ہیں۔ دنیا کی عظیم تر پارلیمنٹس کی جانب سے ظاہر کئے گئے ردعمل کے بعد اب آپ لوگ اپنا بوریا بستر باندھئے اور کانفرنس ہال سے باہر چلے جائیے۔ آپ لوگ غاصب ہیں۔ بچوں کے قاتل ہیں اور اگر آپ میں شرم کا ذرہ برابر بھی مادہ موجود ہے تو یہاں ایک منٹ بھی نہیں رکیں گے۔ الغنیم نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی وفد انتہائی خطرناک قسم کی دہشت گردی کی نمائندگی کرتا ہے اور وہ ہے سرکاری دہشت گردی۔ اس موقع پر فلسطینی نیشنل کونسل وفد کے سربراہ اعظم الاحمد نے کہاکہ الغنیم نے جس برہمی کا اظہار کیا ہے وہ دراصل تمام عرب ممالک کے نظریات و خیالات کی عکاسی ہے۔

TOPPOPULARRECENT