Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کانٹیننٹل ہاسپٹلس ، کال ایمبولنس کے درمیان معاہدہ

کانٹیننٹل ہاسپٹلس ، کال ایمبولنس کے درمیان معاہدہ

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : حادثات کے سبب پیش آنے والی اموات کو روکنے کی کوشش طور پر کانٹیننٹل ہاسپٹلس نے کال ایمبولنس اپلیکیشن کے ساتھ ایک معاہدہ عمل میں لایا ہے ۔ اے آر سرینواس آئی پی ایس ڈی سی پی ٹرافک سائبر آباد نے اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ کال ایمبولنس اپلیکیشن کے ذریعہ زچگی ، اسٹروک ، سڑک حادثہ اور دیگر ہنگامی صورتوں میں فی الفور متعلقہ افراد کو طبی امداد پہنچائی جائے گی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہریش مانین سی او او کانٹیننٹل ہاسپٹلس نے کہا کانٹیننٹل ہاسپٹلس کے ماہر ڈاکٹر پر مشتمل ایمرجنسی ٹیم مریضوں کی جان بچانے کی خاطر فی الفور خدمات فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا خاص کر گچی باولی ، او آر آر ، حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی روڈ ، جہاں زیادہ حادثات رونما ہوتے ہیں ۔ یہاں کال ایمبولنس کو کال کرتے ہوئے جان بچائی جاسکتی ہے ۔ ڈاکٹر گرو این ریڈی بانی صدر نشین کانٹیننٹل ہاسپٹلس نے کہا کہ کانٹیننٹل ہاسپٹلس مریضوں کو بہتر علاج فراہم کرنے میں شب و روز مصروف ہے جب کہ ہاسپٹلس کے ڈاکٹرس ، اسٹاف کی مشترکہ کوششیں ہاسپٹلس کی بہتر کارکردگی کی ضمانت ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT