Wednesday , November 14 2018
Home / Top Stories / کانپورمیں 96کروڑ کے پرانے نوٹ برآمد، 16 گرفتار،2 حیدرآبادی

کانپورمیں 96کروڑ کے پرانے نوٹ برآمد، 16 گرفتار،2 حیدرآبادی

کانپور۔ 17جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کی صنعتی دارالحکومت کانپور میں 96 کروڑ روپے کے پرانے نوٹ برآمد ہوئے ہیں جس پر کچھ بڑے کاروباریوں سمیت 16 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (مغربی) انوراگ آریہ نے آج یہاں بتایا کہ پولیس کی کرائم برانچ نے سوروپ نگر ، گوماٹی، جنرل گنج میں واقع تاجروں کے کاروباری اداروں پر پے درپے چھاپے مارکر بند ہوچکے 1000 اور 500 کے نوٹوں کی تقریباً 96 کروڑ کی کرنسی برآمد کی ۔ پولیس نے بتایا کہ ان نوٹوں کو حوالہ کے ذریعہ یا دیگر ذرائع سے معمولی رقم دے کر بدلنے کا منصوبہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے موہت اور سنتوش نامی دو افراد کو پکڑا گیا۔ ان سے پوچھ تاچھ کی بنیاد پر بلڈر اور کپڑا کی تجارت کرنے والے آنند کھتری ، موہت کے علاوہ پروفیسر سنتوش سمیت 16 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ آنند کھتری کے یہاں سے سب سے زیادہ پرانے نوٹ برآمد کئے گئے ۔گرفتار شدہ افراد میں سے 2 کا تعلق حیدرآباد دسے ہے ۔ کانپور میں نوٹ بندی کے بعد اب تک کی سب سے بڑی تعداد میں پرانے نوٹ برآمد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ان کے علاوہ پولیس سپرنٹنڈنٹ (مشرق) ڈاکٹر گورو گرور اور دیگر افسران شامل تھے ۔ چھاپے میں ملے نوٹوں کی گنتی کا کام ابھی بھی جاری ہے ۔ پکڑے گئے لوگوں سے تفتیش جاری ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT