Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / کانپور میں آر ایس ایس کا قومی اجلاس

کانپور میں آر ایس ایس کا قومی اجلاس

مرحلہ وار اجلاسوں میں تنظیمی مسائل پر تبادلہ خیال
کانپور۔/8جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) راشٹریہ سیویم سیوک کے علاقائی پرچارکوں کا سالانہ اجلاس 11تا15جولائی بیتھور میں منعقد ہوگا جس میں تنظیم کے سربراہ موہن بھگوت اور دیگر سینئر عہدیدار شرکت کریں گے۔ پرانت پرچار پرمکھ موہن اگروال نے بتایا کہ ملک بھر کے علاقائی پرچارکوں کا سالانہ اجلاس اس سال کا نپورکے بیتھور میں منعقد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے پہلے مرحلہ 11-13 جولائی میں جسمانی، ذہنی اور سماجی مفادات کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ دوسرے مرحلہ میں آر ایس ایس سے ملحقہ 40 تنظیموں بشمول وشوا ہندو پریشد، بی جے پی اور بھارتیہ مزدور سنگھ کے قائدین شریک ہوں گے اور قطعی مرحلہ میں آر ایس ایس کے قومی عہدیداران شریک ہوکر پہلے دو مرحلوں کے اجلاس کا جائزہ لیں گے۔ مسٹر اگروال نے بتایا کہ اجلاس میں مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور صدر بی جے پی امیت شاہ کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ خانگی انجینئرنگ کالج کیمپس جہاں پر یہ اجلاس منعقد ہوگا میڈیا کے داخلہ پر پابندی رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT