Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / کانپور میں ’’ آئی لو پاکستان ‘‘ تحریر کے غبارے ضبط

کانپور میں ’’ آئی لو پاکستان ‘‘ تحریر کے غبارے ضبط

کانپور ( یو پی ) 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانپور میں ایک دوکان سے ’’ آئی لو پاکستان ‘‘ تحرے کے غبارے ضبط کئے گئے جو وہاں فروخت کئے جا رہے تھے اور اس سلسلہ میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس کے بموجب گووند نگر میں ایک دوکان پر دھاوا کیا گیا اور ایسے غباروں کے پیاکٹس ضبط کئے گئے جن پر ’’ آئی لو پاکستان ‘‘ اور ’’ حبیبی ‘‘ تحریر تھا ۔ یہ غبارے ایک دوکان سے فروخت کئے جارہے تھے ۔ ایس ایچ او گوند نگر پولیس اسٹیشن نے یہ بات بتائی ۔ یہاں متعلقہ آئی پی سی دفعات کے تحت ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ۔ سٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ساؤتھ ) نے بتایا کہ ایڈوکیٹ اجئے پرتاپ سنگھ نے سب سے پہلے ان غباروں کا پتہ چلایا تھا جب وہ اپنے فرزند کی سالگرہ کیلئے غبارے خریدنے گیا تھا ۔ اس نے فوری یہ اطلاع پولیس کو دی اور پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے ریٹیل دوکاندار اور اسے یہ غبارے سپلائی کرنے والے کو گرفتار کیا گیا ۔ ان کے نام سنی اور سمیر وگ بتائے گئے ہیں۔ دونوں گوند نگر کے ساکن ہیں۔

TOPPOPULARRECENT