Tuesday , January 16 2018
Home / ہندوستان / کانپور میں فرقہ وارانہ فساد‘ ایک ہلاک، درجنوں زخمی

کانپور میں فرقہ وارانہ فساد‘ ایک ہلاک، درجنوں زخمی

کانپور۔24اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) کانپور کا علاقہ گتھم پور میں دو طبقوں کے درمیان فساد میں ایک شخص ہلاک اور 12افراد زخمی ہوئے ہیں ان میں چھ پولیس ملازمین بھی شامل ہیں ۔ ہجوم نے تشدد برپا کرتے ہوئے دکانوں و مکانوں کو نذرآتش کردیا ۔ یہ تشدد ایک افواہ کے بعد پھوٹ پڑا کہ ایک طبقہ سے تعلق رکھنے والے دو معصوم بچوں کو زدوکوب کر کے ہلاک کردیا گیا

کانپور۔24اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) کانپور کا علاقہ گتھم پور میں دو طبقوں کے درمیان فساد میں ایک شخص ہلاک اور 12افراد زخمی ہوئے ہیں ان میں چھ پولیس ملازمین بھی شامل ہیں ۔ ہجوم نے تشدد برپا کرتے ہوئے دکانوں و مکانوں کو نذرآتش کردیا ۔ یہ تشدد ایک افواہ کے بعد پھوٹ پڑا کہ ایک طبقہ سے تعلق رکھنے والے دو معصوم بچوں کو زدوکوب کر کے ہلاک کردیا گیا ہے ۔ ان دونوں کو بھیترموضع میں ایک مکان سے چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ روشن جیکب نے بتایا کہ ان دونوں لڑکوں کو دو دن قبل موضع کے ایک مکان سے سرقہ کرنے کے مبینہ الزام کے تحت پکڑ لیا گیا تھا ۔ اس کے بعد ان دونوں کو بری طرح زدوکوب کیا گیا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کیا گیا ۔

ان دونوں بچوں کو ویلیج سرپنچ کی پیروی پر پولیس نے آج صبح رہاکردیا تھا لیکن ان دونوں کی ہلاکت کی جھوٹی خبر پھیلادی گئی جس سے برہم ہجوم نے دوسرے طبقہ کے ارکان پر سنگباری شروع کردی اور ان کے مکانات و دکانات کو آگ لگادی جس میں ایک خاتون کے بشمول 6افراد زخمی ہوئے ۔ بیاٹری شاپ کے مالک اعجاز آتشزنی میں جھلس کر فوت ہوگئے ۔ آج شام ان کی دکان کو آگ لگادی گئی تھی ۔ ایک اور خاتون جن کا گھر جلادیا گیا تھا 70فیصد جھلس گئی ہے انہیں دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی حالت نازک ہے ۔ پولیس نے تشدد برپا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس رورل انیل مشرا نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔ ہجوم کی جانب سے سنگباری کے دوران 6پولیس ملازمین بھی زخمی ہوئے انہیں دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔ اسی دوران ضلع مجسٹریٹ نے متوفی کے ارکان خاندان کو دو لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ہے اور اترپردیش حکومت کو مکتوب لکھتے ہوئے پانچ لاکھ روپئے دینے کی سفارش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT