Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / کانچہ ایلیا کے تحفظ کیلئے امریکی ایوان نمائندگان میں اظہار تشویش

کانچہ ایلیا کے تحفظ کیلئے امریکی ایوان نمائندگان میں اظہار تشویش

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): ہندوستان کے ممتاز سیاسی صحافی پروفیسر کانچہ ایلیا کے تحفظ کے بارے میں امریکی ایوان نمائندگان میں اظہار تشویش کیا گیا ۔ امریکی نمائندہ مسٹر ٹرینٹ فرینکس ایروزونا کے 8 ویں کانگریس ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرتے ہیں اور 2003 سے کانگریس میں خدمت انجام دے رہے ہیں ۔ وہ ری پبلکن پارٹی کے رکن بھی ہیں ۔ ہندوستان میں اظہار خیال کی آزادی کے مسئلہ کو اٹھایا اور پروفیسر کانچہ ایلیا کے پوسٹ ہندو انڈیا کتاب کا حوالہ دیا جس نے ساری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے ۔ مسٹر ٹرینٹ فرینکس کی تقریر میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں اظہار خیال کی آزادی کے حوالے سے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہندوستان میں اظہار خیال کی آزادی کا مطلب موت ہے ۔ ستمبر میں نامور صحافی گوری لنکیش کا ان کے مکان کے باہر قتل کیا گیا ہے ۔ اب ایک اور مقبول و ممتاز صحافی پروفیسر کانچہ ایلیا کو بی جے پی کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس پروفیسر کو برسر عام پھانسی دی جانی چاہئے ۔ انہیں جان سے مارنے کی متعدد دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ اس طرح کی دھمکیوں کا غیر معمولی اثر ہوا ہے ۔ ایک ہجوم نے پروفیسر ایلیا پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور ان پر سنگباری کی ۔ پروفیسر ایلیا اب از خود گھر پر نظر بند ہیں ۔ کیوں کہ ان کی زندگی محفوظ نہیں ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر پروفیسر ایلیا کا جرم کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT