کانگریس، این سی پی مردہ سانپ، بی جے پی حقیقی دشمن : ادھو

ممبئی ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرشیوسینا ادھو ٹھاکرے نے آج پارٹی کے ترجمان اخبار سامنا میں اداریہ تحریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس اور این سی پی کو ’’مردہ سانپوں‘‘ سے تعبیر کرتی ہے جبکہ بی جے پی کو اپنا حقیقی دشمن مانتی ہے۔ اداریہ میں بی جے پی کو ’’اقتدارکی بھوکی‘‘ پارٹی سے تعبیر کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ پارٹی کا اہم م

ممبئی ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرشیوسینا ادھو ٹھاکرے نے آج پارٹی کے ترجمان اخبار سامنا میں اداریہ تحریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس اور این سی پی کو ’’مردہ سانپوں‘‘ سے تعبیر کرتی ہے جبکہ بی جے پی کو اپنا حقیقی دشمن مانتی ہے۔ اداریہ میں بی جے پی کو ’’اقتدارکی بھوکی‘‘ پارٹی سے تعبیر کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ پارٹی کا اہم مقصد صرف شیوسینا کو شکست دینا ہے اور یہی وجہ ہیکہ ’’اقتدار کی بھوکی‘‘ بی جے پی سے شیوسینا نے اپنی 25 سالہ رفاقت ختم کرلی ہے۔ اداریہ میں اس بات پر تعجب کا اظہار کیا گیا کہ بی جے پی کو آخر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کو مہاراشٹرا میں انتخابی ریالیوں میں شرکت کروانے کی کیا ضرورت پیش آگئی؟

TOPPOPULARRECENT