Saturday , December 15 2018

کانگریس، جموں کشمیر میں فرقہ وارانہ سیاست کے بیج بورہی ہے

سری نگر۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر کی اپوزیشن پارٹی پی ڈی پی نے آج کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ جموں کشمیر میں فرقہ وارانہ سیاست کے بیج بو رہی ہے۔ اس ریاست کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا کہ ریاست جموں کشمیر میں بڑے پیمانے پر سیاسی غیر یقینی اور معاشی عدم استحکام ک

سری نگر۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر کی اپوزیشن پارٹی پی ڈی پی نے آج کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ جموں کشمیر میں فرقہ وارانہ سیاست کے بیج بو رہی ہے۔ اس ریاست کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا کہ ریاست جموں کشمیر میں بڑے پیمانے پر سیاسی غیر یقینی اور معاشی عدم استحکام کے لئے کانگریس ہی ذمہ دار ہے۔ ضلع اننت ناگ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ کانگریس ریاست جموں کشمیر کی ابتر سیاسی صورتحال اور معاشی انحطاط پذیری کے لئے اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکتی۔ محبوبہ نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی پر بھی راست تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے بھی ریاست میں اپنے دوست چیف منسٹر عمر عبداللہ کی بے جا ستائش کی ہے۔

راہول گاندھی نے منگل کو کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک انتخابی ریالی کے دوران ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ ریاستی حکومت عوام کی امیدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ راہول گاندھی ایک طرف عمر عبداللہ کی حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں اور دوسری طرف جلسوں میں ان کی حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔ ان کی یہ دوہری پالیسی عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کو اپنا سیاسی مقام بنانے کے لئے موقع دینے کانگریس اور نیشنل کانفرنس ہی ذمہ دار ہیں۔ گزشتہ چھ سال کے دوران جموں کشمیر میں ناقص حکمرانی اور رشوت ستانی کا بول بالا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT