Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس، طمانچہ کیس کو سیاسی رنگ دے رہی ہے، جے کرشنا راؤ کا الزام

کانگریس، طمانچہ کیس کو سیاسی رنگ دے رہی ہے، جے کرشنا راؤ کا الزام

حیدرآباد 6 ستمبر (آئی این این) وزیر صنعت جوپلی کرشنا راؤ نے آج ٹی آر ایس رکن اسمبلی جی بالا راجو کے کانگریس رکن اسمبلی رام موہن ریڈی کو طمانچہ مارنے کے واقعہ کو دو ارکان اسمبلی کے درمیان شخصی تنازعہ قرار دیا۔ یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے جوپلی کرشنا راؤ نے کانگریس پر الزام عائد کیاکہ وہ اس مسئلہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ سابق وزیر ڈی کے ارونا، ان کے بھائی اور مکتھل کے ایم ایل اے رام موہن ریڈی پر مبینہ حملہ پر ٹی آر ایس کو اپنی تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ عوام کے حقیقی مسائل کو نظرانداز کرتے ہوئے جو چیز کچھ بھی نہ ہو اسے مسئلہ بتانا کانگریس پارٹی کا معمول بن گیا ہے۔ جوپلی کرشنا راؤ نے کہاکہ دونوں قائدین غلطی پر ہیں انھیں ضلع پریشد اجلاس کے دوران اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہئے تھا۔

TOPPOPULARRECENT