Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کانگریسسے دور حکومت میںکئی فلاحی اسکیمات روبعمل

کانگریسسے دور حکومت میںکئی فلاحی اسکیمات روبعمل

سنگاریڈی17 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس امیدوار حلقہ اسمبلی پٹن چیرو ٹی نندیشور گوڑ نے آج رامچندرپور میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں کئی ایک فلاحی و ترقیاتی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ کانگریس کے ذریعہ ہی نئی ریاست تلنگانہ کی ترقی ممکن ہے ۔ کانگریس حکومتنے مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات فراہم کئے اور ایس سی ، ایس

سنگاریڈی17 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس امیدوار حلقہ اسمبلی پٹن چیرو ٹی نندیشور گوڑ نے آج رامچندرپور میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں کئی ایک فلاحی و ترقیاتی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ کانگریس کے ذریعہ ہی نئی ریاست تلنگانہ کی ترقی ممکن ہے ۔ کانگریس حکومتنے مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات فراہم کئے اور ایس سی ، ایس ٹی سب پلان منظور کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی جماعتیں بالخصوص ٹی آر ایس تشکیل تلنگانہ کا سہرا اپنے سر باندھنے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ ریاست تلنگانہ کا قیام صرف اور صرف کانگریس سے ہی ممکن ہوا ہے۔ سونیا گاندھی نے قیام تلنگانہ کاجرات مندانہ فیصلہ کیا ہے۔ مسٹر نندیشور گوڑ امیدوار کانگریس حلقہ اسمبلی پٹن چیرو نے تلگودیشم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خود کو سیکولر قرار دینے والے تلگودیشم سربراہ چندرا بابو نائیڈو نے سیاسی مفادات کے حصول کیلئے فرقہ پرست پارٹی بی جے پی سے اتحاد کرلیا ہے جس سے چندرا بابو نائیڈو کا حقیقی چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے ۔ کانگریس ابتداء ہی سے سیکولر پارٹی ہے انتخابات میں جمعیتہ العلماء نے بھی کاگنریس کی تائید کا اعلان کیا ہے جوکہ خوش آئند اقدام ہے ۔ اس موقع پر کانگریس قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT