Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کانگریسی قائد انجینیلو کی بی جے پی میں شمولیت

کانگریسی قائد انجینیلو کی بی جے پی میں شمولیت

یلاریڈی /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی حلقہ کے تمام کانگریسی قائدین مسٹر سریندر کو پارٹی ٹکٹ دئے جانے پر ایک ایک کرکے حریف جماعتوں کا رخ کر رہے ہیں ۔ مسٹر این انجینیلو سابق وزیر جو 2004 تک تلگودیشم پارٹی کے قومی قائد کہلاتے تھے اور لگاتار اس حلقہ سے انہوں نے تین مرتبہ اسمبلی مقابلہ میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ 2004 میں ٹی آر ایس سے مف

یلاریڈی /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی حلقہ کے تمام کانگریسی قائدین مسٹر سریندر کو پارٹی ٹکٹ دئے جانے پر ایک ایک کرکے حریف جماعتوں کا رخ کر رہے ہیں ۔ مسٹر این انجینیلو سابق وزیر جو 2004 تک تلگودیشم پارٹی کے قومی قائد کہلاتے تھے اور لگاتار اس حلقہ سے انہوں نے تین مرتبہ اسمبلی مقابلہ میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ 2004 میں ٹی آر ایس سے مفاہمت پر انہیں نظر انداز کردیا گیا اور 2008 کے ضمنی چناؤ میں گمپا گوردھن کو تلگودیشم امیدوار بنائے جانے پر کانگریس میں داخل ہوچکے ۔ اب پھر 2014 کے عام انتخابات میں کانگریس کو چھوڑکر بی جے پی میں پناہ لی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT